معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر شام 7 بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے۔ معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر آ چکا ہے اور چینی سفیر جا چکے ہیں جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور حکومت تجارت کرنے جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈالر 210 روپے پر آ گیا ہے، جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے اور اب تو ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے جبکہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store