شہباز حکومت نے اپنی طرف سے ایک ٹیکس نہیں لگایا، مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے پر عمل نہ کیا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدےکےتحت پٹرول کی قیمت 300 روپےہونی چاہیے۔یہ وہی معاہدہ جو عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا۔یہ جولائی 2019 کاآئی ایم ایف معاہدہ ہےجوسابق حکومت نےکیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے ایک ٹیکس نہیں لگایا۔معیشت کی بہتری کیلئےحکومت کڑواگھونٹ پی رہی ہے۔شہبازشریف بطوروزیراعظم آئی ایم ایف معاہدےکےپابندہیں۔اگر ہم اس معاہدے کو توڑتے تو پاکستان خدانخواستہ خسارے میں جاتا ۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے بجٹ پر پیٹرول پر لیوی اور سیل ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔عمران خان کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے توجاتے ہوئے ملکی معیشت پر وار کیا۔عمران خان کاخیال تھاکھیلوں گانہ اگلی حکومت کوکچھ کرنےدوں گا۔عمران خان کا خیال تھا کہ اگر میں جاؤں گا تو اگلی حکومت کو برباد کر کے جاؤں گا۔سابق وزیرداخلہ نے اعتراف کیا کہ عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کرگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت رخصت ہوتی ہے تو عوام کو کارکردگی بتاتی ہے۔عمران خان کوپتہ ہی نہیں تھاکہ معیشت کیسےچلانی ہے۔عمران خان 4 سال تک ملکی معیشت سےکھلواڑکرتےرہے۔معیشت خراب ہوگئی تو پاکستان کا پیسہ گروی رکھاگیا۔ عمران خان ایسا بوجھ معیشت پرڈال گئے جسے اٹھانے کی سکت ملک میں نہیں۔

مریم نواز نے کہاہے کہ سوال یہ نہیں کہ سازش یا مداخلت ہوئی۔عمران خان اس بات کو این ایس سی میں کیوں لے کر گئے۔عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی کو داؤ پر لگا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو بات کی کہ سازش نہیں ہوئی، تو حقائق بیان کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر عمران خان کو خوش کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق نواز شریف کا بیان انسانی بنیادوں پر تھا۔بینظیر بھٹو کا قتل ہوا تو نوازشریف ہی اسپتال گئے۔نوازشریف نے سیاسی حریف ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کی کارکنوں کے سر پر ہاتھ رکھا ۔عمران خان سیڑھی سے گرے تو نوازشریف نے مہم ترک کرکے عیادت کی۔ نواز شریف ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے عمران خان نے ڈالے۔کوئی فتنہ و فساد کی کال دے گا تو ریاست پوری قوت سے روکے گی۔عمران خان اگلی کال کی تباہی اور بربادی کے سوگ سے باہر نہیں نکلے۔عمران خان ایک ماہ پشاور میں چھپے رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کرپشن اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔عمران خان کی جعلی جماعت کے لیے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔ پاکستان اگلے سال مقررہ وقت پر الیکشن کی طرف جائے گا۔

install suchtv android app on google app store