فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے کا حکم کالعدم قرار

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے کا حکم کالعدم قرار فائل فوٹو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔

عدالت نے ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کی حد تک سنگل بنچ کا فیصلہ کلعدم قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کہ درخواست نمٹا دی ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی.

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا۔توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا ۔

install suchtv android app on google app store