ہمارے دور میں معیشت آگے بڑھ رہی تھی: عمران خان

 عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں معیشت آگے بڑھ رہی تھی۔ تگڑا شو کرنے لگا ہوں، بتاؤں گا نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو غیرقانونی طریقے سے پکڑا اور جیل میں ڈالا گیا۔ ہمارے کارکنوں کو لانگ مارچ کے دوران تشدد کیا گیا اور گرفتاریاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی اور پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا، امریکہ ناراض ہے۔ کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا۔ امریکہ سفارت کاروں کا ہمارے اراکین سے ملاقات کرنے کا کیا کام تھا ؟

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت آگے بڑھ رہی تھی۔ میں کسی بھی ملک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں اور بدقسمتی سے بھارت فاشسٹ حکومت تھی اور ہمیں تعلقات توڑنے پڑے۔ جب سازش کا علم ہوا تو نیوٹرلز کو بتایا کہ عدم استحکام نہ ہونے دیں اور شوکت ترین کو کہا تھا نیوٹرلز کو بریفنگ دو۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے پاس پلان ہوتا تو پھر بھی حالات سنبھل سکتے تھے۔ امریکیوں کو جانتا ہوں جتنا ان کے سامنے جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے۔ حکومت صرف این آر او ٹو لینے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

 سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دودھ کی حفاظت کیا کریں گے، نیب اور ایف آئی اے کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا ہے۔ ایف آئی اے کیسز کے تمام افسران تبدیل کیے گئے اور 6 افراد مارے گئے۔ مقصود چپڑاسی، 2 تحقیقاتی افسر ہارٹ اٹیک سے مرے اور ایک نے پھانسی لے لی۔ نیب اور اربوں روپے کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ختم ہو گئی اور وہاں تماشا لگا ہوا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کہتا ہے الیکشن ن لیگ کی طرف سے لڑوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی دفن ہو رہی ہے اور سارے ادارے جنہوں نے رول آف لا کو بچانا ہے وہ خطرے میں ہیں۔ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بن رہا ہے۔ میں تگڑا شو کرنے لگا ہوں بتاؤں گا نہیں۔

install suchtv android app on google app store