مفتاح اسماعیل اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر تنقید کر رہے ہیں، فواد چودھری

فواد چودھری فائل فوٹو فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کا لب لباب عمران خان تھے۔ عمران خان نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کر کے ظلم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم ختم ہونی چاہیے اور مزید سخت فیصلے کریں گے۔ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کا لب لباب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر تنقید کر رہے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اس اہم نکتے پر متفق ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store