عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

عامر لیاقت حسین فائل فوٹو عامر لیاقت حسین

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔ 

ڈی آئی جی شرقی مقدس حیدر نے عامر لیاقت کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کی رات میں طبیعت بگڑ گئی تھی اور آج صبح حالت زیادہ خراب ہونے پر ان کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے ملازم نے ان کے موت کی خبر دی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی عامر لیاقت کے موت کا سبب پتہ چلے گا۔

install suchtv android app on google app store