ذاتی مفادات کے لیے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے: آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات کی تردیدکی ہے۔

ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں، خود شوکت ترین نے بھی اس کی تردیدکردی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ذاتی مفادات کے لیے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ ادارہ ایسی حرکت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی ایک بیان میں کہا ہےکہ اسٹیبشلمنٹ میں سےکسی نے مجھے عمران کو چھوڑ کر شہباز حکومت میں جانےکا نہیں کہا۔

شوکت ترین کا کہنا ہےکہ میں واضح طورپراس بات کی تردید کرتا ہوں جو مجھ سے منسوب کی گئی۔

install suchtv android app on google app store