افغان طالبان سے تعاون حقوق کی فراہمی سےمشروط ہے، جرمن وزیرخارجہ

 جرمن وزیرخارجہ فائل فوٹو جرمن وزیرخارجہ

جرمن وزیر خارجہ آنالنا بربوک نے اپنے پہلے دورہ پاکستان کے موقع پر عالمی برادری سے افغان طالبان کو واضح اور دوٹوک پیغام دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلط جانب بڑھ رہے ہیں۔

اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک میڈیا کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے طالبان کے زیرانتظام افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سرحد کے اس پار دیکھتے ہیں تو صورت حال سنگین نظر آتی ہے، طالبان ملک کو تنزلی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے افغان عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’والدین نہیں جانتے کہ اپنے بچوں کو کھانا کیسے کھلائیں، لڑکیاں تعلیم کے حقوق سے محروم ہیں، خواتین کو معاشرے کے تمام پہلوؤں سے دور کر دیا گیا ہے، اختلافی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے اور معیشت تباہ ہو رہی ہے‘۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store