جماعت اسلامی کا پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

 جماعت اسلامی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان فائل فوٹو جماعت اسلامی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے 9 جون کو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ ہر صورت سفارت خانے تک پہنچیں گے، بھارتی سفیر کو نکالنے تک احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ بھارتی خبروں،کھلاڑیوں اور اداکاروں سمیت ہر چیز کا بائیکاٹ کرے، بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی ، بی جے پی کے ترجمان کے بعد ایک اور لیڈر نے گستاخی کی۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے عرب ممالک کو ہوش آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف مہم چلائی، ہم پاکستانی حکومت کے منتظر رہے کہ یہ بھی کوئی آواز اٹھائیں گے۔

امیر العظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت بھارت سے تمام تعلقات ختم کرکے سفیر کو واپس دلی بھیجے، 10 جون کو جماعت اسلامی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store