جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم فائل فوٹو جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کردی گئی۔پاکستان جاپان کے تجربے سے مستفید ہو سکتا ہے

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جاپانی کمپینوں کو درپیش تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ پاکستان جاپان کے تجربے سے مستفید ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے جاپانی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، جاپانی وفد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر، کمرشل اتاشی اور تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندے شریک تھے۔

وزیراعظم نے جاپانی وفد کو سرماری کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاپانی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری سے اپکسپورٹ انڈسٹری کے قیام پر کام کریں۔۔تھر میں کوئلے، چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر، قابلِ تجدید توانائی۔انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری و تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔جاپان کی ترقی پوری دنیا کےلیے مثال ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کو ٹیکس فری کئے جانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔۔۔جاپابی کمپنیوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store