نا پسندیدہ ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا اختیار شہریوں کو مل گیا

نا پسندیدہ ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا اختیار شہریوں کو مل گیا فائل فوٹو نا پسندیدہ ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا اختیار شہریوں کو مل گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے زبردست اقدام اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے سے مشاورت کی ہے۔ پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی اور آئینی حق ہے،حکومت پرائیویسی کی خلاف ورزی کی کسی طور پر اجازت نہیں دے گی۔

install suchtv android app on google app store