اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے الیکشن کمیشن نے بتا دیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے الیکشن کمیشن نے بتا دیا فائل فوٹو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے الیکشن کمیشن نے بتا دیا

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 31 جولائی کو ہو گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار کاغذات نامزدگی 13 تا 16 جون تک جمع کروائے سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون سے 22 جون تک ہو گی۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 31 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں، تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔

install suchtv android app on google app store