میڈیا شرپسندی اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے، میڈیاسیاسی سرگرمیاں دکھائے، شرپسندی، تشدد اوردہشت پھیلانےکی سرگرمیوں کابائیکاٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معیشت اور عوام کی حفاظت کرنےکے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لیے ’ریڈلائن‘ لگانےکا وقت آگیا ہے، سرخ لکیرکھینچ دی ہے جسے کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ معاشی خودمختاری بچانےکی جنگ میں کامیابی کے لیے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے، پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران صاحب کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے، سی پیک آیا، عظیم دوست صدر شی جن پنگ نےآنےکا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا، معیشت بحالی اورعوام کو ریلیف کا آغاز کیا،اب کوئی مداخلت برداشت نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کوبھی فیصلہ کرنا ہےکہ چوری فساد ٹولےکےساتھ کھڑا ہونا ہے یا ملک کی تعمیرکےساتھ، عوام کی ترجیح تعمیر ترقی اور خوش حالی ہے، ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store