طاہر القادری کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار

پاکستان عوامی تحریک فائل فوٹو پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا، اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔

طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔

install suchtv android app on google app store