سی پیک کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا: بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے سی پیک منصوبہ بہت اہم ہے، موجودہ حکومت سی پیک منصوبے کے متعلق بہت سنجیدہ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو کو سرمایہ کاری کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہ کہ سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

بلاول بھٹو نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store