چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم

چکلالہ گیریژن راولپنڈی فائل فوٹو چکلالہ گیریژن راولپنڈی

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے افسران اور اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کئے۔

فوجی افسران اور جوانوں کو 89 تمغہ امتیاز ملٹری ، 36 ستارہ امتیاز ملٹری اور 19 تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہید ہونے والے جوانوں اور افسروں کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store