عمران خان سیاست جانتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا: خواجہ آصف

وزیر دفاع کواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع کواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں سن کر ان کے ذہنی توازن پر شک ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچایا، کوئی بات نہیں عمران مجھے وینٹی لیٹر کہہ دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست جانتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا، یہ سب باتیں ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، جب تک ان کی سرپرستی ہوتی رہی سب اچھا تھا، جب تک انہیں بے ساکھیاں فراہم ہوتی رہیں تب تک سب ٹھیک تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی ان سے قانون کے تحت ڈیل کرے تو یہ گالیوں پر اتر آتے ہیں، سیاست دانوں کو ایسی زبان نہیں استعمال کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شوبدا بازی کر رہے ہیں، ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوتی رہی ہیں، اگر انہیں پتہ تھا تو یہ پہلے کیوں نہیں بولے، تین سال تک یہ حکمرانی میں تھے بولتے نا، اتنا عرصہ اقتدار میں رہنے کے بعد تو ان میں بلوغت آنی چاہیئے تھی۔

install suchtv android app on google app store