بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

وزیر خارجہ بلاول بٹھو زرداری فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بٹھو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا لیکن ہمیں ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

انہوں نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی کے عمل میں تسلسل رکھیں۔

install suchtv android app on google app store