ہم کراچی میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں چینی باشندوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے حملوں میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کو دہشتگردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی اموات پر دکھ ہے۔ ہم کراچی میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ لازوال ہے جو کبھی کمزور نہیں ہو گا اور ہمیں چینی باشندوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں، انجنیئرز اور اساتذہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے جبکہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچوں کے حقوق کو بہانہ بنا کر کراچی میں دہشت گردی کی گئی۔ ہماری ثقافت میں مہمان نوازی کو دنیا جانتی ہے لیکن مذہب کا استعمال کر کے ہمارے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store