آرمی چیف کا کھاریاں فارمیشن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں فارمیشن کا دورہ کیا اور جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھاریاں میں سینٹرل کمانڈ کی اسٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی کے عمل اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، وار گیمز کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی مزید بہتری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ایل او سی پر پدھار سیکٹر کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا جس میں مشقوں کی مہارت سے تکمیل اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store