اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق نہ دیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید فائل فوٹو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کے حق سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، اوورسیزپاکستانیوں کےپیسوں سے ملک چل رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ رقوم موصول

انہوں نے لکھا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

 پاد رہے گزشتہ روز منحرف تحریک انصاف رکن نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی تھی۔

نور عالم نے کہا کہ جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل لایا گیا تھا اس کی حمائت کریں گے، دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store