سپریم کورٹ گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس لے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو از خود دیکھے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انتشار اورفساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے کٹھ پتلی کوبطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنرپنجاب کو دستور کے تحفظ پرشرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کابینہ نے عمرسرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو ازخود دیکھے، پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔

install suchtv android app on google app store