الیکشن ہونے جارہے ہیں عوام تیاری کرے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید فائل فوٹو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج کے ترجمان نے مریم اورنوازشریف کوکہا ہے، عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے باہر نکلتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالت پراعتماد ہے اورہونا چاہیے،عدالتوں پراعتماد نہیں ہوگا تویہ ملک نہیں چل سکتا، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق بات مختلف زاویے سے کہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاک فوج سے تعلقات تھے، ہیں اوررہیں گے، مجھے اس پرفخرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ہیں، اس معاملے پرہائی کورٹ آرہا ہوں، ایسا وزیرداخلہ لگایا گیا ہے، جو22 افراد کا قاتل ہے، اے این ایف عدالت میں گیارہ گواہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش ہے، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اوروزیرداخلہ نے کیسزمیں اپنے اوپرفرد جرم نہیں لگنے دی، میرا بھتیجا روزدھکے کھا رہا ہے۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ نااہل حکومت ہے، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں، تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے 14 مرتبہ فوج کا نام لیا، کل مریم نوازنے جنرل فیض کا نام لیا، ‏14 مرتبہ جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو، اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے، سوائے آصف زرداری کے سب الیکشن کے لیے تیارہیں، نون لیگ اورجے یوآئی ف نے جلسے شروع کردیے ہیں، تحریک انصاف پہلے ہی جلسے کررہی ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، الیکشن ملکی حالات ٹھیک کرنے کا واحد حل ہے، مقتدرحلقوں کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان کی بہتری الیکشن میں ہے۔

میں نے عدالت سے کوئی کٹمنٹ نہیں کی، چیف جسٹس نے جوکہا، میرا فرض ہےکہ وہ عمران خان تک پہنچاوں، شیخ رشید سے سوال ہوا آپ عدالتوں پراعتماد سے متعلق چیف جسٹس کی بات سے اتفاق کرتےہیں؟جس پر شیخ رشید جواب دیے بغیرمسکرا کرچل دیے۔

install suchtv android app on google app store