سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہمیں بہت عزت ملی :وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا

انہوں نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی ہے اور جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ان کا مفت علاج ہو گا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے مریض مستفید ہو سکیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر انسانیت کی بڑی خدمت ہے اور مستحق افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا اہم کاوش ہے۔ ہم نے پی کے ایل آئی بنائی جس پر اربوں روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہمیں بہت عزت ملی جبکہ غلط سیاست کی وجہ سے ملک میں بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے۔ 2008 میں ہماری حکومت آئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اقدام کو پورے ملک میں پہنچایا۔ ذاتی معاملات کو پس پشت ڈالنے کے لیے بڑا دل چاہیئے ہوتا ہے اور ہمیں ذاتی پسند یا نا پسند سے اوپر ہونا ہو گا۔ ان فلاحی کاموں کے لیے بڑا دل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ایسی سہولیات سے آراستہ اسپتال بنائے جائیں۔

install suchtv android app on google app store