فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے: ترجمان نیب

فرح خان کیس میں اہم میشرفت فائل فوٹو فرح خان کیس میں اہم میشرفت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیب کے دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور قانونی ٹیم سے بھی مشاورت مکمل کر لی۔

ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کہا ہے کہ فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چیئرمین رہے اور آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا ان کے اہلخانہ کے خلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

ترجمان نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا اور نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے فرح خان کے خلاف 8 انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store