کیا نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ حل ہو جائے گا؟ وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آ گیا

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

میڈيا سے گفتگو اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسجد نبویﷺ میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہيں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store