حکومت کا عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو تحفہ

قیدیقں کے لئے خوش خبری فائل فوٹو قیدیقں کے لئے خوش خبری

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے خط پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے اختیارات کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔

90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان کو 90 روز کی سزا معافی دی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پربھی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزارت داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store