کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو کویتی ہم منصب شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے ٹیلی فون کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور کویتی ہم منصب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے بلاول بھٹو کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store