قوم یہ جان گئے کہ امریکی خط ڈرامہ ہے: مریم نواز

 مریم نواز فاہل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ‏قوم یہ جان کے کہ امریکی خط کے ڈرامے کی وجہ (ابراج گروپ کے سربراہ) عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں پر حملےاور گھیراو جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباو بڑھانے کا حربہ ہے، کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھار کھیل ہمیشہ کے لیے ختم۔

install suchtv android app on google app store