وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف فاہل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عید تک آٹے اور چینی کی قیمتوں کمی کا اعلان کرتے ہوئے رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر

پنجاب میں 10کلو آٹے کا تھیلا 550 سےکم کر کے400 روپے اور فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ باقی صوبےبھی یہ قیمتیں مقررکرنےکی کوشش کریں پنجاب آٹا، چینی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان اور آزادکشمیر کی مددکریں وفاقی حکومت ضرورت کےمطابق بلوچستان کواضافی ادائیگی کرےگی۔

install suchtv android app on google app store