قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں: وزیراعظم کا وفاقی کابینہ سے خطاب

 

 وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت اور امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم نے بڑی محنت سے ایک جھرلو حکومت کو گھر بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔

 

 

install suchtv android app on google app store