صدر مملکت نے کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا، آج ہونیوالی تقریب ملتوی

صدر مملکت عارف علوی فاہل فوٹو صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔

اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store