نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا فائل فوٹو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کورونا وبا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا۔ ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی ویکسین لگوانے کی تجویز

 انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

install suchtv android app on google app store