پی آئی اے کا کاشغرکے لیے پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئ اے فائل فوٹو پی آئ اے

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر  کے لیے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کردیا۔

پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائیر لائن ہے جو کاشغر کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

 کاشغر کے لیے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ 

اور 31 مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لیے ائیر بس طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔

ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی جب کہ پی آئی اے کو اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

install suchtv android app on google app store