جاتی سردی کا زور، ملک کے بیشترعلاقوں میں بادل برس پڑے

بارش کا موسم فائل فوٹو بارش کا موسم

جاتی سردی کا زور،،وفاقی دارالحکومت،پنجاب اور آزاد کشمیر میں بادل برس پڑے،پہاڑوں پر چاندی کی برسات بھی جاری ہے

مارچ میں بادلوں کا بھی مارچ،،کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش،،پہاڑوں پر گرتے روئی کے گالے جاتی سردی کو بریک لگانے لگے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے خنکی میں اضافہ کردیا،لاہور میں بھی بادلوں کی چہل پہل نے ماحول بنا دیا۔

پنجاب میں قصور، سانگلہ ہل، صفدر آباد، بھلوال اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلیات برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی پہاڑوں پر مزید برفباری متوقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا۔

install suchtv android app on google app store