سرکاری ملازمین کیلئے 88 ہزار گھروں کا منصوبہ زیر تکمیل ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اسکرین گریب وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن مزدور طبقے کی آمدنی بڑھی ہے۔ سرکاری ملازمین کیلئے 88 ہزاریونٹس کا منصوبہ زیرتکمیل ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تنخواہ دارلوگ بھی گھرخرید سکتے ہیں، پاکستان میں گھروں کیلئے بہت قلت ہے۔

پاکستان میں کوئی طریقہ نہیں کہ عام آدمی بینک کےذریعےگھرخرید سکے، عام آدمی کوقرضوں کی فراہمی کیلئے بینک اسٹاف تربیت یافتہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب اگرآپ کے پاس گھربنانےکی رقم نہیں توبینکوں سے قرضہ لے سکتے ہیں،کرائے کی رقم بینکوں کوقسطوں میں دےکرگھرکا مالک بنا جا سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نےکوروناکےدوران تعمیراتی انڈسٹری بندنہیں کی ،ہاوَسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کواوپرلےکرجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے 88 ہزاریونٹس کا منصوبہ زیرتکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔

install suchtv android app on google app store