عمران خان نکل کر دکھائیں عوام ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی، خورشید شاہ

عمران خان نکل کر دکھائیں عوام ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے، خورشید شاہ فائل فوٹو عمران خان نکل کر دکھائیں عوام ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نکل کر دکھائیں عوام ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنی تھیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے تھے ، اس دوران اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا۔

اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ "عمران خان نکل کر دکھاؤ، عوام آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے۔"

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابھی تک تو میں چپ ہوں اور تماشے دیکھ رہا ہوں "اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی۔"

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثنااللہ نے بھی وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام اُن کے لیے ہے جو انہیں نکال سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store