شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری بھی بول پڑے

شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری بھی بول پڑے فائل فوٹو شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری بھی بول پڑے

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store