کراچی سے مسقط جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار

کراچی ائیر پورٹ فائل فوٹو کراچی ائیر پورٹ

کراچی سے مسقط جانے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

کسٹم کی جانب سے طیارے میں میڈیکل بوکس کو لےجانےسے روک دیا گیا جس پر پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس،سیکیورٹی اداروں نے کپتان اور فضائی عملےکو طیارے سے باہر نکال کر لاؤنج منتقل کر دیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹم کے عملےنے طیارے کی مکمل سرچنگ شروع کردی ہے۔

میڈیکل بوکس کسٹم کی جانب سے کلیئر نہ کرنےکی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہے جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا ہے۔ پرواز کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store