جذبہ خیرسگالی، پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

 بھارتی ماہی گیر فائل فوٹو بھارتی ماہی گیر

پاکستانی حکام نے لانڈھی جیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے جنہیں پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

قیدیوں کو بذریعہ بس لاہور منتقل کیا جائے گا اور لاہور قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کررہا ہے۔

گرفتار ماہی گیر لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہے تھے، ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں 588 بھارتی ماہی گیر قیدی موجود ہیں جن میں سے 42 کے کیسز چل رہے ہیں جب کہ 516 سزا یافتہ قیدی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں 620 پاکستانی ماہی گیر اور دس سویلین قیدی موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store