وزیراعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلیفونک گفتگو، مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلیفونک گفتگو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان ایسا لگتاہےجسےنہ صرف شکست ہوئی بلکہ شکست قبول کرلی، حکومت کو 4سال ہوگئے اور وہ ابھی تک صرف رو رہے ہیں جن کارٹلزکی شکایت کررہےہیں وہ آپکے دائیں بائیں جانب کےمافیاہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ جنہوں نے 220 ملین لوٹے وہ آپ کا کچن چلاتےہیں آپ نےشریفوں،ن لیگ کیخلاف جومقدمات بنائے، جھوٹے تھے۔ ان مقدمات کاانجام وہی ہونا تھا جس کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آپکی حقیقت دنیاکےسامنےآگئی ہےتوعدلیہ پر الزام نہ لگائیں آپ کے پاس صرف آپ کاانتقام اورانتقام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کےہرلفظ میں ناکامی،پی ٹی آئی مستقبل سے امیدنہیں تھی عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو تاریخ ہمیں ایسےلوگوں سے بچنے کاسبق سکھائے گی ان سےبچنےکا سبق سکھائےگی جو سازشوں پریقین رکھتےہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store