بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ فائل فوٹو بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی۔ بجلی کی قیمت اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔

22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔

درخواست کے مطابق ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store