مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے، نیب

مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے، نیب فائل فوٹو مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مریم نواز کی نئی درخواست بریت مثالی جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

نیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے اور مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان کیے گئے حقائق درست نہیں۔ بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے کر کے سزا سنائی اور ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا۔ مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں اور ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی۔

نواز شریف بتائیں لندن جائیدایں کیسے خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عمل کے لیے نگران جج مقرر کیا لیکن مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

نیب نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ مریم نواز کے نگراں جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں اور پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store