اسلام آباد کے کالجوں میں کورونا کیسز، دونوں کالجوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت

 لاک ڈاؤن فائل فوٹو لاک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ 2 کالجوں میں کورونا کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا اب تعلیمی اداروں کو بھی اپنی گرفت میں لے رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو کالجوں میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سے ڈی ایچ او اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم سی جی سکس ون فورمیں3 کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو میں بھی3 کوروناکیسز سامنےآئےہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے فوری طور پر مذکورہ دونوں کالجز کو تاحکم ثانی بند کرنے اور جراثیم کش اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی انتظامیہ دونوں کالجزمیں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کرے جب کہ پازیٹو طالبات کےقریبی افراد کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔

install suchtv android app on google app store