شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں, سہانا خواب ہیں: وزیرداخلہ شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید فائل فوٹو وزیرداخلہ شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا مانگا کی پیدوار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر کے بیان کے حوالے سے کا کہا کہ شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔

نواز شریف کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان حکومت گرانےمیں نہیں لندن بھاگنےمیں محنت کرتے ہیں، دنیا میں کوئی سیاست دان نہیں جس نےلندن جانے پر اتنی محنت کی ہو، بیماری کےڈرامےکرنے والےحقیقت میں بیمارہوجاتےہیں، میرا انہیں مشورہ ہے کہ آئیں ملک میں سیاست کریں ، مقابلہ کریں، جیت ہار لگی رہتی ہے۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ لوگ ان ہاؤس تبدیلی کےخواب دیکھ رہےہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا، اگریہ لوگ عدم اعتمادلائےتو ان کے 36لوگ کم ہونگے۔ ڈیل کی بات ہورہی تھی اب توڈھیل بھی نہیں ہورہی

شیخ رشید نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف پارٹی میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی ہےکوئی پکا راگ نہیں ہے، عمران خان ہی لیڈر ہے اور وہی لیڈر رہےگا، عمران خان نےپارٹی بنائی ہے،باقی سب ہلکی پھلکی موسیقی ہے، وزیراعظم عمران خان کہہ چکےیہ2سے3ماہ بہت اہم ہیں، اپریل کے بعد انشااللہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی ہمارے آگےطاقتور نہیں ہے، ان سےاچھے تعلقات ہیں، بیورو کریسی میں کچھ لوگ روڑے اٹکاتے ہیں، ان کو دور کریں گے۔

install suchtv android app on google app store