حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور پانچ سال پورے کرے گی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

 حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور پانچ سال پورے کرے گی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار فائل فوٹو حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور پانچ سال پورے کرے گی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، انکی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن کے کرپٹ لیڈروں کی وزیراعظم کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور پانچ سال پورے کرے گی، کرپٹ اپوزیشن جو مرضی کرلے این آر او ملے گا نہ ان کی سیاسی دال گلے گی۔

عثمان بزدار مزید بولے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے علاوہ تمام اشارے مثبت اور حوصلہ افزا ہیں۔ "اپوزیشن خود بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ جو لوگ روایتی سیاست کرتے ہیں ان کا حال بھی تاریک ہے اور مستقبل بھی تاریک ہے۔

install suchtv android app on google app store