پاکستان میں کورونا کے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مزید 4 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مزید 4 افراد انتقال کر گئے فائل فوٹو پاکستان میں کورونا کے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مزید 4 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52522 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کر گئے اور 4286 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

 سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29003 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2598 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 5 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store