ایک بار پھر بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

آئندہ ہفتہ کے دوران ایک بار پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے فائل فوٹو آئندہ ہفتہ کے دوران ایک بار پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے

آئندہ ہفتہ کے دوران ایک بار پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روزداخل ہو گا اور جمعرات تک جاری رہے گا۔

کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اوربارکھان میں بارش اور برفباری ہو گی،منگل رات سےجمعرات کے دوران مری، گلیات،نتھیا گلی میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کی صبح تک اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بارش کا امکان ہے،دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store