آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان

آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے اور اسی وجہ سے شرائط ماننا پڑتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی کی دستاویز پر دستخط کر دیئے۔ جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزور ہو گا اس لیے مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا۔ مشکل میں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی تھی اور اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔ بڑی محنت سے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کومرتب کیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور سویت یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ایک تگڑی فوج ہونے کے باوجود وہ ایک نہ رہ سکا۔ ملک کو محفوظ بنانے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں اور ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیمی نظام بھی قوم بناتی ہے اور سندھ کے سوا تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دی ہے۔ پاکستان کو اس وقت قانون کی حکمرانی کا چیلنج درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ریاست مدینہ میں قانون کی پاسداری لے کر آئے اور قانون کی بالادستی نہ ہو تو معاشرے میں غربت ہوتی ہے جبکہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک کے شمالی علاقے سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

install suchtv android app on google app store