حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول، حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی

 حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول، حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی فائل فوٹو حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول، حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی

حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ سے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے والدین سے وزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کر چکی ہے، والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جا سکے۔

سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو وزیراعظم سے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ مانگی تھی۔ عدالت نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت پہلےبھی تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔

یاد رہے 10 نومبر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس قاضی امین بینچ میں شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان عدالتی حکم پرسپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جس میں انہوں نے سانحہ اے پی ایس کیس کے ذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے مزید وقت کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ چار ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store